• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمہوریت کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے، کونسلر اتحاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) بابائے بلدیات اور صدر کونسلر اتحاد ملتان و سرپرست کونسلرز اتحاد پنجاب محمد یوسف انصاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمہوریت کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے تاریخ تجویز کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاہم ماضی کا تجربہ بتاتا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں رہی، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بجٹ نہ ملنے سے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکے،غلام علی جمالیوائس چیئرمین کونسلر اتحاد پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنائے بغیر عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنے کا دعویٰ بے معنی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو صرف عہدے دے کر اختیارات سے محروم رکھنا عوام اور جمہوریت دونوں کے ساتھ ناانصافی ہے،احسان علی قریشی جنرل سیکرٹری کونسلر اتحاد پنجاب نے کہا کہ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ماضی کی روش ترک کرنا ہوگی،جمہوریت کی مضبوطی کا راستہ نچلی سطح سے گزرتا ہے،حافظ نذر روانی صدر کونسلرز اتحاد ملتان سٹی نے کہا ہے کہ ملتان سمیت پنجاب کے شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،ستھرا پنجاب کے نام پر بڑے پیمانے پر فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیںمگر عملی طور پر سڑکوں اور گلیوں میں گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں، امین بابر نائب صدر کونسلرز اتحاد ملتان سٹی نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا ٹھیکہ دینے کے باوجود شہری علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی،حکومت کو چاہیے کہ ٹھیکہ داروں کو ادائیگی سے پہلے ورکرز کی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کی تصدیق کرے،صفائی، نکاسیٔ آب، پینے کے پانی اور بنیادی شہری سہولت وںجی سے مسائل کا حل مضبوط بلدیاتی نظام سے ہی ممکن ہے۔
ملتان سے مزید