• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم مسح افراد رحمان سے نقدی اورموبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں عدنان سے موبائل چوری کر لیاگیا، تھانہ الپہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد شہناز بی بی کے گھر سے پچاس من گندم اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں مسلح افراد نے حمزہ سے نقدی چھین لی‘ تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں اورنگزیب سے موبائل چھن گیا، تھانہ چہلیک کے علاقہ میں بہروز کے گودام سے سامان چوری کر لیا گیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میںشاہد سے نقدیاور موبائل چھین لیاگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں لطیف سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی‘ تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں قاسم سے چاندی چھین لی گئی جبکہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں ہدایت اللہ کا موبائل چوری کرلیاگیا۔
ملتان سے مزید