• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ریسرچ فارم کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر صغیر احمد کے ہمراہ تارا ریسرچ فارم لودھراں کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد نے وائس چانسلر کو فارم پر جاری کپاس کی تحقیق، نئی اقسام کی تیاری، جدید بریڈنگ پروگرامز اور اعلیٰ معیار کے بیج کی پیداوار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے جدید زرعی تحقیق، معیاری بیج کی تیاری اور کپاس کی پیداوار میں بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
ملتان سے مزید