• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت جمعرات کو شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کی مکمل حمایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ و صولی اور آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنا 16ویں دن بھی جاری رہا، شہر بھر سے مختلف زندگی سے وابستہ افراد کی جانب سے دھرنے میں شرکت اور اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ دوسری طرف کراچی کی تاجر برادری کے نمائندوں اور مختلف تاجر تنظیموں و انجمنوں اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کی جانب سے جمعرات 3ستمبر کی ملک گیر شٹڑ ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت اور دوکانیں و کاروبار بند رکھنے کے اعلانات اور یقین دہانی کرائی جاتی رہی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دھرنا گاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب اور جیو موبائیل مارکیٹ یوپی موڑ میں تاجر تنظیموں اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف گورنر ہاؤ س سندھ سمیت چاروں صوبائی دار الحکومت میں دھرنے عوام کے دل کی آواز ہیں، حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 3ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، تاجر برادی کی جانب سے ہڑتال کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہیں، یکم ستمبر کو 3 بجے گورنر ہاؤس کے باہر تاجر کنونشن ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے ، منعم ظفر خان نے پیر کے روز یوپی موڑ موبائیل مارکیٹ اور اس سے متصل مارکیٹوں کا دورہ کیا اور ان کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور ہڑتال کو بھر پور کامیاب بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید