کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کی جانب سے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر تحریکِ التوا پیش کرنے پر ان سے اظہارِ تشکر کیا ہے،ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد نے پیر کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بحث کے موقف کو ایم کیو ایم اپنی بڑی سیاسی کامیابی اور موقف کی جیت قرار دیتی ہے،طحہٰ احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی ماضی میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر گفتگو کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتی تھی ، ماضی میں مخالفت کے باوجود آج پیپلز پارٹی خود اراکین کو اس معاملے پر بحث و مباحثے کی دعوت دے رہی ہے۔