• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل غازی گوٹھ، ریسٹورنٹ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سچل غازی گوٹھ میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مالک کا بھائی جاں بحق جبکہ ایک بھائی اور ملازم زخمی ہوگئے ، ڈاکو لاکھوں روپے نقد رقم اور 14 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق مقتول کی لاش اور زخمیوں کو پہلے نجی اسپتال اور بعد ازاں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 22 سالہ شہباز ولد دلدار احمد جبکہ زخمیوں کی 35 سالہ گلزار احمد ولد دلدار احمد اور 30 سالہ اللہ دتہ ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ، مقتول شہباز اور زخمی گلزار آپس میں بھائی ہیں ، مقتول کے بڑے بھائی جاوید اقبال ریسٹورانٹ کے مالک ہیں اور اسی ریسٹورانٹ کے اوپر رہائش پزیر ہیں، مقتول کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے لودھراں سے تھا ، جاوید اقبال نے بتایا کہ واقعہ کے وقت ریسٹوانٹ پر مقتول سمیت تین بھائی اور 12 ملازمین تھے،اتوار اور پیر کی درمیانی شب 6 مسلح ڈاکو ریسٹورنٹ میں آئے اور لوٹ مار شروع کر دی ،ڈاکوؤں نے کیش کاؤنٹر سے ڈھائی سے تین لاکھ روپے جبکہ مقتول اس کے بھائیوں سمیت 14 افراد سے موبائل فون چھین لیے،ملزمان نے جائے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے شہباز کے سر میں ایک گولی لگی جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید