• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن اہم فیصلے میں نمائندہ یونین کو اعتماد میں لے، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر راہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے زور دیا ہے کہ واٹر کارپوریشن کسی بھی اہم فیصلے میں نمائندہ یونین کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کی کوئی زبان اور ذات نہیں ہوتی، ملازمین کے مستقبل سے متعلق آؤٹ سورسنگ، اِن سورسنگ یا کسی بھی اہم فیصلے میں نمائندہ یونین اور محنت کشوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔وہ پیر کو یہاں کارساز، ایم ڈی آفس کے احاطے میں منعقدہ متحدہ ورکرز فرنٹ (سی بی اے) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے، جس میں ملازمین اور محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے انچارج ارشد انصاری، ورکرز فرنٹ کے چیئرمین ارشاد خان، صدر محسن رضا، وائس چیئرمین معشوق لغاری، جنرل سیکریٹری وسیم ابراہیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔واضح رہے کہ واٹر کارپوریشن میں آئندہ سی بی اے کے تعین کے لیے جمعرات 3ستمبر کو ریفرنڈم ہوگا، جس میں موجودہ سی بی اے متحدہ ورکرز فرنٹ بھی حصہ لے رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید