• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر کلرک دو افراد سمیت رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد رمضان جونیئر کلرک، توقیر ناصر و عامر شاہ پرائیویٹ اشخاص رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ،ڈائریکٹر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لودھراں علی حسن اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی ٹریپ ریڈ کارروائی کے دوران محمد رمضان جونیئر کلرک میونسپل کمیٹی دنیا پور، توقیر ناصر و عامر شاہ پرائیویٹ اشخاص کومیونسپل کمیٹی دنیا پور اندر حدود کمیٹی اچنگی کا ٹھیکہ / اڈا فیس مقرر کردہ میونسپل کمیٹی شیڈول سے زائد وصول کرتے ہوئے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملتان سے مزید