• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اطلاع مکان کو کرایہ پر دینےوالےدو افراد کو جیل بھیج دیا گیا

ملتان(خصو صی ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کو کرایہ پر دینے کے معاملہ پر گرفتار دو افراد کو جوڈیشل ریمان ڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ تھانہ بی زیڈنے علاقہ کے دو مختلف افراد کا مران ، اور اصغر کے خلاف بغیر اطلاع مکان کرائے پر دینے پر مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ پولیس نے گزشتہ روز ان دو افراد کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آکر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا ہے ۔ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے سمیرا بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر مجید احمد اس پر شدید جسمانی تشدد کرتا ہے ۔
ملتان سے مزید