• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا جا ئز اسلحہ رکھنے کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے نا جا ئز اسلحہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد نا صرنے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے نا جا ئز اسلحہ کا مقدمہ نمبر 1256/20 درج کیا جس پر پولیس اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے جب کہ وہ بے گناہ ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان سے مزید