• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات مافیا کیخلاف گردیزی مارکیٹ میں کریک ڈاؤن

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ملتان نے تجاوزات مافیا کے خلاف گردیزی مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران پختہ تعمیرات اور تھڑے مسمار کرکے متعدد تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور سرکاری جگہ واگزار کرالی گئی، کارروائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ زہرہ نور اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور انفورسمنٹ ٹیموں نے کی، آپریشن کے دوران ایک معروف ریسٹورنٹ سمیت 3 کمرشل مقامات کو سیل سربمہر کردیا گیا جبکہ 11 شیڈز بھی مسمار کئے گئے، انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ تجاوزات کے باعث شہریوں کی آمدورفت، ٹریفک کی روانی اور شہر کی خوبصورتی متاثر کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی اور سرکاری اراضی پر قبضہ یا غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تجاوزات کے خاتمے کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، سرکاری اراضی پر قبضہ یا تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
ملتان سے مزید