ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں ٹریفک حادثہ ڈیجیٹل فنانس کا طالبعلم زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ سائنس کا ٹیچر حامد نجمی کار میں سوار ہوکر بہاو الدین زکریا یونیورسٹی کے ابو بکر ہال سے تیزرفتاری سے گزر رہا تھا جو اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر بی زیڈ یو کے طالبعلم عبداللہ کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طالبعلم شدید زخمی ہوگیا موقع پر سکیورٹی گارڈ کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی اور زخمی طالبعلم کو طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔