• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی48لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملتان پولیس تھانہ گلگشت ایس ایچ او راؤ نعیم کی سربراہی میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 17 مقدمات کو ٹریس کرکے 48 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔تھانہ گلگشت پولیس نے جدید تفتیشی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 17 مقدمات کو ٹریس کرکے 48 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔ برآمد ہونے والا تمام مال متعلقہ مقدمات کے مدعیان کے حوالے کیا گیا۔ برآمدگی پر مقدمات کے مدعیان نے ملتان پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کامیاب کارروائی پر پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔
ملتان سے مزید