• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے موک ڈرلز کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کے تعاون سے فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے موک ڈرلز کا انعقاد کیا گیا، موک ڈرل کے دوران ہسپتال کے متعلقہ عملے کو فائر ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل، مریضوں کے محفوظ انخلاء، فائر فائٹنگ آلات کے درست استعمال اور ایمرجنسی رسپانس کے عملی طریقہ کار کی تربیت فراہم کی گئی،اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے مختلف ہنگامی صورتحال کی عملی مشق کروائی اور عملے کی تیاری، رابطہ کاری اور بروقت کارروائی کا جائزہ لیا۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں مریض بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید