• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز ‘ نئے طلبہ کے استقبال کیلئے جناح آڈیٹوریم میں تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام بی بی اے، بی ایس اینالیٹکس، بی ایس فن ٹیک، بی ایس سپلائی چین مینجمنٹ اور اے ڈی پی بزنس ایڈمنسٹریشن کے نئے داخل ہونے والے طلبہ کے استقبال کے لیے جناح آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان عباسی نے نئے داخل ہونے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور زندگی میں واضح وژن اور مقصد کے تعین کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کامرس، بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ نے بھی نئے طلبہ کو خوش آمدید کہا، کوآرڈینیٹر بی بی اے ڈاکٹر خواجہ خالد محمود نے طلبہ کو شعبہ کے نظم و ضبط، وقت کی پابندی، مقررہ یونیفارم اور سمسٹر قوانین کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ انچارج امتحانات ڈاکٹر معید احمد سندھو نے سمسٹر سسٹم کے قواعد اور امتحانی نظام کے طریقے کار سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی، تقریب میں سابق ڈائریکٹر آئی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن، ڈاکٹر لیاقت جاوید، میڈم سحر خلیل، ڈاکٹر بشریٰ بیگ، مس زینب رحمان، فیکلٹی ممبران، ایگزیکٹو کلب اور ایگزیکٹو فورم کے نمائندگان کے علاوہ نئے داخل ہونے والے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید