ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے شہریوں کے موٹر سائیکلوں سمیت دیگر وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ چہلیک کے علاقے نبیل کا موبائل مظفر آباد کے علاقے عامر کی موٹر پمپ عبدالطیف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے قطب پور کے علاقے فیاض ممتاز آباد کے علاقے قزیم سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نذیر احمد کی بکریاں و پمپ صدر شجاع آباد کے علاقے جمیل سٹی جلالپور کے علاقے اعجاز کی موٹرسائیکلیں اور گلگشت کے علاقے حیات کا موبائل چوری ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔