کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور وفاقی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیدیٹ کے امتحانات کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن کا نظام مربوط بنایا جائے گا۔ معاہدے پر دستخط کے موقع پر چیئرمین نادرا اور چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک بھی موجود تھے۔ نادرا کے اعلامیے کے مطابق ڈیٹا کے باہمی تبادلے کا ایک نظام وضع کیا گیا ہے، جس کی بدولت نادرا اپنے ریکارڈ سے وفاقی تعلیمی بورڈ کو طلبہ کی اہم معلومات مثلاً نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش وغیرہ فراہم کرے گا۔