اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، اگست میں 11.1 فیصد ہوگئی ،صرف ایک ماہ سنگل ڈیجٹ میں رہنےکے بعد پاکستان میں مہنگائی دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں داخل ہوگئی،اگست دو ہزارچھبیس میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح گیارہ اعشاریہ ایک پانچ فیصد پر پہنچ گئی ،اس سال جولائی میں مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ دوفیصد اور گزشتہ سال اگست میں تین اعشاریہ ایک فیصد تھی۔