• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان، KP، آزاد کشمیر میں جھیلیں پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

کراچی (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان، KP،آزاد کشمیر میں جھیلیں پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری کردیا گیا، غذر، ہنزہ، نگر، شگر، دیامر، استور، سکردو اور وادی نیلم سمیت متعدد علاقے حساس قرار،این ڈی ایم اے کی 2 سے 5 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیش گوئی، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے مون سون بارشوں اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
اہم خبریں سے مزید