• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران اور بشریٰ کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم

اسلام آباد(خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران اور بشری کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دیدیا ۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے انکی اہل خانہ سے ملاقا توں،عمران کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 15 دنوں میں عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی ۔ عدالت نے واضح کیا کہ بانی کی بیٹوں سے واٹس ایپ کال کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال پر یہ ساری سہولیات معطل کی جا سکیں گی۔ عدالت نے بانی کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق روزانہ ایک گھنٹہ واک کی اجازت،جیل اخبارات، میگزین اور مطالعے کے لئے کتب کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تنہائی میں نہ رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ان کے آئینی، قانونی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید