اسلام آباد( رانا غلام قادر)کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف اگست کے بلوں میں ختم ہوگیا۔بجلی ایک روپے ننانوےپیسے فی یونٹ کمی کاسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف تین ماہ کے لیے تھاجس کے بعد ملک بھرکےلیےرواں ماہ ستمبرسے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکا خدشہ ہے۔