• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے رابطہ کیا، مذاکرات بھی ہونگے، ہڑتال بھی ہوگی، حافظ نعیم

کراچی، حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے رابطہ کیا ہے، امید ہے کہ حکومتی ٹیم بدھ کو مذاکرات کے لئے منصورہ آئے گی ،مذاکرات بھی ہوں گے اور ہڑتال بھی ہوگی، مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے، ظلم اب برداشت سے باہر ہو گیا، کراچی کے تاجروں نے بھی فیصلہ دے دیا ہے کہ 3ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہر صورت میں ہوگی ، حکومت کو پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرنا ہو گا ،یہ اعلان انہوں نےمنگل کوگورنر ہاؤس کے باہر جاری دھرنے کے 17ویں دن کراچی تاجروں کے نمائندہ کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مزید خاموش نہیں رہ سکتے، وزراء کہتے ہیں ٹیکسوں کیلئے آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں، آئی ایم ایف کی دلدل سے نکلنے کا متبادل موجود ہے،سرکاری حکام 1300سی سی کی گاڑیاں چلائیں تو اربوں روپے کی بچت ہو گی، سوال کیا کہ وزیروں، افسران کیلئے مفت بجلی پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا؟ حکومت پیٹرولیم کا خرچ کم کرنےکی کوشش نہیں کر رہی، آئی پی پیز کو جماعت اسلامی نے بے نقاب کیا، آئی پی پیز کے خلاف کامیاب دھرنے دے کر فی یونٹ 16 روپے تک کم کیا، آئی پی پیز کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے، بجلی کے بل آدھے کروائیں گے،دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرول لیوی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جلسے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں، خواتین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ شرکاء نے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پٹرول لیوی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ گورنر ہاؤس پر دھرنے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرنا ہو گا،اب صرف بھتہ لیوی مسئلہ نہیں ہے، ابھی 75 آئی پی پیز باقی ہیں جن کے معاہدے ختم کرنے ہیں۔ ہم کسی اور آئی پی پیز سے معاہدے نہیں کرنے دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید