• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن یونیورسٹی ‘ جاری نوٹیفکیشن وائس چانسلر اور ٹیچرز کے درمیان کشیدگی کا سبب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی میں جاری نوٹیفکیشن وائس چانسلر اور مرد و خواتین اساتذہ کے درمیان کشیدگی کا سبب بن گیا،بتایا گیاہے کہ ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعبہ کمپیوٹنگ میں ʼغیر قانونی اجلاس منعقد ہوا ہے، لہٰذا آئندہ بغیر پیشگی منظوری اور ایجنڈے کے کسی بھی اجلاس پر مکمل پابندی ہوگی، بصورت دیگر شعبہ سربراہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی‘ اس حوالے سے یونیورسٹی کے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ قانونی اور آئینی ماہرین کے مطابق آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 16 تمام شہریوں کو پرامن اجتماع اور باہمی مشاورت کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے، جبکہ کسی فرضی وجہ کو ڈھال بنا کر اساتذہ کی باہمی گفتگو پر قدغن لگانا عملاً تعلیمی ادارے میں "دفعہ 144" نافذ کرنےکے مترادف ہے جبکہ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی میٹنگ سرے سے ہوئی ہی نہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتظامیہ ناتجربہ کاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے اور تعلیمی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ وائس چانسلر نے ایمرسونیین (ایلمنائی) کے نمائندوں کو بلا کرشکوہ کیا کہ اساتذہ ان کے خلاف ہیں اور تعاون نہیں کر رہے ۔
ملتان سے مزید