• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس، ٹیکس میں اضافے سمیت دیگر مسائل پر غور

ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مزکزی نائب صدر اختر بٹ، جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہواجس میں چوہدری پرویز گجر،صوفی عبدالرحمن،طیب خان، صبغت اللہ انصاری،شیخ شفیق،رانا اویس،طارق ہانس، شیخ عثمان،عنائت اللہ خان،وقاص احمد،عامر انصاری،شیخ جاوید،رانا عبدالرحمن،رانا بلال ودیگر تاجر رہنما نے شرکت کی۔اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، کاروباری اخراجات اور پراپرٹی ٹیکس میں بلاجواز اضافے سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی نائب صدر اختر بٹ، جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے تاجر برادری کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے نہ صرف کاروباری اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل، کرایوں اور مجموعی مہنگائی پر بھی براہ راست اثر پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی اور کمزور کاروباری سرگرمیوں کے باعث تاجر مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کاروبار کے لئے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
ملتان سے مزید