• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد معاہدے کا وقت گزر چکا، ایران کو قیمت چکانا ہوگی، امریکا

تہران /واشنگٹن (اے ایف پی /نیوزڈیسک ) امریکا اور ایران کے مابین براہ راست فوجی حملے پھر شروع‘جنگ کے خدشات بڑھ گئے‘صدرٹرمپ نے استفسارکیاہے کہ آخر ایرانی عوام کب اٹھ کھڑے ہوں گے اور لڑیں گے؟ایران پرکسی بھی وقت دوبارہ حملے کیلئے تیار ہیںتاہم دوبارہ شروع ہونے والی یہ لڑائی زیادہ دیرنہیں چلے گی جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیوکا کہنا ہےکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا وقت گزرچکا‘ایران کو قیمت چکانا ہوگی ‘ تہران کی مددکرنے والے ممالک کو بھی سزا ملے گی اور پابندیوں کا سامنا کرناپڑیگا‘دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے امریکا کو شیطان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر کوئی طاقت شیطان کی طرح قتل کرے تو وہ شیطان ہی ہے‘ایرانی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں18افراد شہید اور108 زخمی ہوئے ہیں ‘ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق 50سے زائد شہیداورزخمی ہوئے ہیں جبکہ ایران نے اردن‘ بحرین‘ کویت اورعراق کے شہر اربیل میں امریکی اڈوں کوجوابی حملوں کا نشانہ بنایاہے ‘ایران نے دعویٰ کیا کہ اردن اور عراق پر حملوں میں متعدد امریکی فوجی مارے گئے ہیں ‘پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دو تیل بردار جہازہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گئے ہیں اور آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ میں امریکا کو تہران کی جانب سے نئی حکمت عملی کا سامنا کرنا پڑیگا‘ امریکی وزیر خزانہ نے خبردارکیاہے کہ میرا سب کے لیے پیغام ہے کہ ایران سے دور ہو جائیں‘ کوئی بھی ایرانی حکومت کی کسی قسم کی حمایت نہ کرے‘علاوہ ازیں ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو خط لکھ کر جنوبی ایران میں امریکی حملوں کی مذمت کی ہےجن میں ایک شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا گیاجبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے۔ دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی‘ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرکو ہرمز کے ذریعے تیل برآمدات ایک کروڑ 70 لاکھ بیرل یومیہ سے تجاوز کر گئیں جوجنگ شروع ہونے کے بعد سے ایک ریکارڈ ہےجبکہ قطر نے واشنگٹن اور تہران پر زور دیا کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ہرمز میں پیرکو سعودی ٹینکر پرحملے میں دو فلپائنی سیلرز (ملاح) ہلاک ہو گئے ہیںجبکہ ایرانی سرحدی محافظوں نے شمالی خلیج میں3لاکھ 82ہزار لیٹراسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک بحری جہاز کو قبضے میںلیکر اس کے 11 غیر ملکی عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔

اہم خبریں سے مزید