اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان نیول فارمز کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم کر کے،وزارت دفاع، سابق نیول چیف کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرلیں، عدالت نے راول جھیل کنارے نیول سیلنگ کلب کی عمارت گرانے ،سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی اوراراضی انتقال کوغیر قانونی ٹھہرانے کا عدالتی فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔