کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات بار کی مشاورت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتیں، عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری، جدید سہولیات اور مؤثر نظام کے ذریعے شہریوں کیلئے زیادہ قابل رسائی بنایا جاسکتا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جوڈیشل ڈیولپمنٹ پراجیکٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت سمیت، چیف سیکرٹری، وزیر قانون، سیکرٹری فنانس اور دیگر نے شرکت کی۔ جاری اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں سندھ میں عدالتی ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔