کراچی (نیوز ڈیسک) بلومبرگ نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالتی فیصلے کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے دریائے سندھ کے پانی اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے نقطۂ نظر کو تقویت دی ہے۔ بھارتی مؤقف کو بڑا دھچکا، نئی دہلی دفاعی پوزیشن میں دکھائی دے رہاہے ،پاکستان نے فیصلے کو سفارتی فتح قرار دیا ،دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔