اسلام آباد ( طاہر خلیل )لندن میں صدرآصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں قومی اورموجودہ سیاسی معاملات زیربحث آئے اور وزیر داخلہ نے صدر کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔صدر نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤ قف پر قائم رہنے کا پیغام دیا،ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے محسن نقوی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں صدرآصف زرداری اورمحسن نقوی نے ون آن ون بات چیت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔