لندن/اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیر اور ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ زیک گولڈ اسمتھ نے دولتِ مشترکہ کے سیکریٹری جنرل کو تنظیم کے انسانی حقوق کے چارٹر کا حوالہ دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے معاملے پر حکومتِ پاکستان سے معاملہ اٹھانے کی اپیل کی تھی، تاہم تنظیم کی جانب سے ملنے والے جواب پر انہوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’شرمناک‘‘ قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل نے مہذب انداز میں بتایا ہے کہ" ہم کچھ نہیں کر رہے" اوریہ شرمناک ہے، زیک گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے دولتِ مشترکہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی تھی کہ وہ عمران خان کی جانب سے حکومتِ پاکستان سے نمائندگی کریں۔