کراچی(نیوزڈیسک)امریکی محکمہ خزانہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے سنہری رنگ کے 1 ڈالر کے سکوں کی فروخت شروع کر دی ہے جن کی قیمت تقریباً 1.55 ڈالر سے لے کر 2.44 ڈالر تک رکھی گئی ہے۔ان سکوں کا اعلان پہلی بار رواں سال جولائی میں کیا گیا تھا، سکے کے سامنے والے حصے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے کی شبیہہ موجود ہے، جس کے ساتھ ’Liberty’، ‘In God We Trust‘ اور ’2026 ~ 1776‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔ سکے کے عقب پر صدارتی مہر نقش ہے جس میں ایک عقاب زیتون کی شاخ اور تیروں کا گچھا پکڑے ہوئے ہے۔