• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، نئے صوبوں اور سندھ کی تقسیم کی تحریک التوا پر بحث جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی، ایوان میں بدھ کو بھی ملک میں نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم سے متعلق پیپلز پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرین نثار احمد کھوڑو کی تحریک التوا پر بحث جاری رہی، اسمبلی کے طویل اجلاس میں ارکان نے بڑے جذباتی انداز میں اس تحریک پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ، سرکاری اور اپوزیشن بینچوں کی جانب سے جذبات کے ساتھ دلائل بھی دیئے گئے،سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا۔پیپلز پارٹی کے ارکان نے اپنی تقاریر میں ایک مرتبہ پھر اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ کی وحدت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور سندھ کو کسی کی تجربہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گاجبکہ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ وہ بھی سندھ کی تقسیم کے حق میں نہیں لیکن ساتھ ہی عوامی مسائل کا حل اور کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید