کراچی( جنگ نیوز) گل پلازہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر تاجر رہنما یعقوب ساند نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کو8 ماہ گزرچکے لیکن اب تک ملبہ بھی نہیں ہٹایا گیا، انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے غلط بریفنگ دی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یعقوب ساند کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کی مالیت 200 ارب روپے تھی۔ 8 مہینے گزر چکے، عمارت کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوسکا۔