کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کے افسران کے تبادلے، تعیناتیوں اور معطلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ رحمت بخش راہیجو ایس ڈی پی او سہون، فراز علی ایس ڈی پی او لاڑکانہ، آصف احمد بگھیو کو پرنسپل جام نواز علی ریکروٹمنٹ ٹریننگ سینٹر کے پرنسپل کا اضافی چارج، محمود حسین سمائر کو لاڑکانہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے پرنسپل کا اضافی چارج، واجد علی تھہیم ڈی ایس پی ٹھٹھہ، اے ایس پی عبداللہ افضل کی خدمات کراچی رینج منتقل اور ایس ایچ او سچل ولایت علی شاہ کی معطلی شامل ہے۔