• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیک ویڈیو کیس، عظمیٰ بخاری نے عدالت کے روبرو بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے ضلع کچہری پہنچیں، جہاں انہوں نے عدالت کے روبرو بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔عظمیٰ بخاری نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں ملزمہ نہیں بلکہ شکایت کنندہ ہیں اور ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض کوئی عام سول کیس نہیں بلکہ ایک عورت کی عزت اور وقار کا معاملہ ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کی ایک فیک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی، جس کے باعث انہیں شدید ذہنی اذیت اور کرب سے گزرنا پڑا۔
اہم خبریں سے مزید