اسلام آباد(نیوزرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےاتوارکو سعودی عرب ‘ ترکیہ اور مصرکے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اسلام آباد اور قاہرہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد دوبارہ شروع اور تنازع پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہےجبکہ اسحاق ڈاراور حاکان فیدان نے مکہ دفاعی اتحاد کے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا‘دونوں وزراء خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادل خیال کیا۔علاوہ ازیں اسحاق ڈارنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے بھی فون پر بات کی ‘دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بالخصوص کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔