• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ دفاعِ پاکستان، مزارِ قائد پر تبدیلیِ گارڈز کی تقریب کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر تبدیلیِ گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں دفاعِ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناحؒ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ،پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان کے 72 کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، ایئر وائس مارشل حسن فیصل ایئر آفیسر کمانڈنگ پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا، مہمانِ خصوصی نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی،اپنے خطاب میں ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں اُس تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے بے مثال جرات، عزم اور بہادری کے ساتھ وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید