• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل کا حل انتظامی تقسیم نہیں مؤثر بلدیاتی نظام ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے شہر کا بیڑا غرق کیا آج وہی شہر کے لیے الگ انتظامی یونٹ کی بات کررہے ہیں ،کراچی کے مسائل کا حل انتظامی تقسیم نہیں بلکہ مؤثر بلدیاتی نظام، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عملی ترقیاتی کام ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزری میں فواز وقاصی کمیونٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا میئر نے کہا کہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی سینٹرز کی فراہمی پر بڑے پیمانے پر کام کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ صرف دفتر میں بیٹھ کر پریس کانفرنسیں کرنا، سڑکیں بند کرکے شہریوں کو پریشان کرنا، دھرنے دینا یا ہڑتالیں کرنا عوامی خدمت نہیں ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید