• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی اور کورنگی میں مبینہ مقابلے ایک پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی تھانے کی حدود چمن چوک کے قریب مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں اورموٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلےمیں 2 پولیس اہلکار عمران شاہ اورعثمان زخمی ہو گئے جبکہ مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ،پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار پیٹرولنگ پرمامورتھے ،پولیس اہلکاروں نے2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 ملزمان کو چیکنگ کے لئے روکا ،مسلح ملزمان نے رکتے ہی پولیس پراندھا دھند فائرنگ کردی ، دریں اثنا کورنگی میں ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل 28سالہ اویس تنولی ولد محمد یوسف دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ، شہید اہلکار کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں تعینات تھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید