• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف گیمز، پاکستان 23 سال بعد میزبانی کریگا، بھارت نے دعوت قبول کرلی

لاہور (آصف محمود بٹ) سیف گیمز: پاکستان 23سال بعد میزبانی کرے گا، بھارت نے دعوت قبول کرلی۔ بھارتی نمائندوں کی سیف گیمز کے حوالے سے ساؤتھ ایشین اولمپکس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت۔اسلام آباد میں 15کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جن میں اسکواش، ٹینس اور مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیل شامل۔ سیف گیمز میں شرکت کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کو بڑا مثبت جواب دے دیا، بھارتی جانب سے اپریل 2027 میں پاکستان میں ہونے والے کھیلوں میں شرکت پر باضابطہ رضامندی ظاہر کردی گئی۔پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود نے جنگ سے خصوصی گفتگو میں بھارتی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ایشیائی اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارت کے نمائندے بھی شریک ہوئے، پاکستان کی جانب سے سیف گیمز میں شرکت کی دعوت دی گئی، جس پر بھارتی کی جانب سے شرکت کی حامی ظاہر کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید