• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کوئی پاکستانی میزائل روکنے میں کامیاب نہیں ہوا، کرنل جہانتاب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مرزا جہانتاب خالد نے کہا ہے کہ ُدشمن کوئی پاکستانی میزائل روکنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ معرکہ حق کے ہیرو میجر مامون الٰہی نے کہا کہ دشمن کو کسی بھی جارحیت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ وہ بنیان المرصوص کی شروعات کے مقام سے جیو نیوز کے ’’نیا پاکستان‘‘ کے خصوصی پروگرام میں شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں کیپٹن حیدر علی، کیپٹن بدر علی ، کیپٹن منیب جمال، حوالدار شعیب، لانس نائیک عبداللہ، او ایس ایم امیر حمزہ اور صوبیدار صومارمل نے بھی گفتگو کی۔

اہم خبریں سے مزید