کراچی(رفیق مانگٹ)ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر محض 33 فیصد رہ گئی ، اب تک کی کم ترین سطح ،ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کی حمایت 72فیصد تک گر گئی،دو تہائی امریکی معیشت کو غلط سمت میں قرار دینے لگے، 46فیصد کے مطابق ٹرمپ ریپبلکن امیدواروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں،برطانوی اخبار کے تازہ سروے نے امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر محض 33 فیصد رہ گئی جو اب تک کی کم ترین سطح ہےجبکہ ریپبلکن ووٹرز میں بھی ان کی حمایت کم ہو کر 72 فیصد رہ گئی۔