اسلام آباد (محمد صالح ظافر) 28ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش نہیں کیا جائیگا۔ اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل مدت گزرنے پر غیر مؤثر ہوگیا، حکومت کو بل کی گزری مدت معاف کرانے کیلئے کارروائی کرنی ہوگی۔ احسن اقبال کمیٹی کی اسلام آباد کیلئے بااختیار حکومت قائم کرنیکی تجویز، کراچی میں بھی دباؤ بڑھنے کا پی پی کو خدشہ ہے۔ زیرِ بحث 28 ویں آئینی ترمیم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں زیرِ غور نہیں لائی جائے گی، جو رواں ماہ 21ستمبر سے شروع ہوگا۔