• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ، قومی شاہراہ پر 6 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ نعشیں ملیں

کوئٹہ، باجوڑ (ایجنسیاں، جنگ نیوز) مستونگ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر دو مختلف مقامات سے 6 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ نعشیں ملی جنہیں پولیس نے ہسپتال منتقل کردیا، ایک نعش ڈی سی ہاؤس، 5 نعشیں دتو موڑ کے قریب سڑک کے کنارے ملیں، لاشیں کئی روز پرانی ہیں، تاحال شناخت نہیں ہوئی،باجوڑ سلارزئی میں پولیس پوسٹ اور حجام کی دکان پر بم حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر شہر کے قریب 2مختلف مقامات سے 6 افراد کی نعشیں ملیں ایس ایچ او عبدالرؤف بلوچ نے بتایا کہ ایک نعش ڈی سی ہاؤس کے قریب سے جبکہ دوسری 5نعشیں دتو موڑ کے قریب سڑک کے کنارے پڑی ہوئی تھیں جو کئی گھنٹوں تک پڑی رہی ۔
اہم خبریں سے مزید