اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف نے صوبوں کی تقسیم کی باضابطہ مخالفت کر دی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز واضح کیا ہے کہ ہم 73 کے آئین کے خلاف جا کر کسی صورت صوبوں کی تقسیم کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے جس صوبہ کی تقسیم مقصود ہو اس کی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کی حمایت ضروری ہے۔