• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں، صدر مملکت

اسلا م آباد (آئی این پی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں یادگار مقام رکھتا ہے، اور یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی،بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے بڑھتے کردار کا مظہر ہے، پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں یوم دفاع و یوم شہدا پر شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا کہا کہ 1965 میں پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، مسلح افواج کے شہدا، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید