• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف کراچی کے عمرہ زائرین پر ویکسی نیشن کا اطلاق

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )صرف کراچی کے عمرہ زائرین پر ویکسی نیشن کا اطلاق کل رات سے ہوگا،3 ویکسینیشنز کی مجموعی فیس ساڑھے 4 ہزار روپے،مسافروں کو 6گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت ،پشاور اسلام اباد لاہور کے مسافروں  پر بعد میں ویکسین کی پابندی ہوگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے سعودیہ پہنچنے والے مسافروں کو روکا نہیں جائے گا۔ یہ اقدام حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین سے پاکستانی عمرہ عازمین متاثر نہ ہوں ان کا کہنا تھا کہ حاجیوں کیلئے بھی یہ ویکسینیشن لازمی ہوں گی۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ بخاری نے بتایا کہ عمرہ زائرین کیلئے کراچی ایئرپورٹ کا ویکسی نیشن سینٹر آج چھٹی پر بھی کھلا رہے گا ، شہری نادرا ایپ یا سہولت سینٹر پر فیس جمع کراکر ویکسی نیشن سینٹر آئیں۔

اہم خبریں سے مزید