ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سنڈیکیٹ ممبران جسٹس طارق ندیم لاہور ہائی کورٹ، محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے نومینی ایڈیشنل سیکرٹری شبیر احمد ،ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نومینی پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی،اراکین صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر،روبینہ نذیر،محکمہ خزانہ حکومت پنجاب کے نومینی حمزہ عباس ڈپٹی سیکرٹری‘ پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا،ڈاکٹرناہید بانو،ڈاکٹر محمود عالم اور اسامہ فضل چوہدری نے آن لائن شرکت کی۔سیکرٹری سنڈیکیٹ کے فرائض رجسٹرار عمران محمود نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے انتظامی، تعلیمی، مالی، تحقیقی اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق، سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال، مختلف شعبہ جات کے ڈیپارٹمنٹل ٹینیور ریویو کمیٹی کی سفارشات، مختلف فیکلٹیز کے بورڈز کیلئے ماہرین کی نامزدگی اور مختلف شعبہ جات میں چیئرمینز کی تقرری سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں فیکلٹی ممبران کی پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ تعلیم کیلئے سٹڈی لیو، ایکس پاکستان لیو، ایکسٹرا آرڈینری لیو اور ڈیپوٹیشن سے متعلق متعدد معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔ اجلاس میں ایچ ای سی پالیسی گائیڈ لائنز اور مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کیساتھ تعاون کے معاہدوں سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔اجلاس میں یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی امور میں بہتری اور ادارے کی مجموعی ترقی کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا ۔