ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی اسسٹنٹ سب انسپکٹررشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان، بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ وہاڑی منصور خان اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی انجام دی۔ کارروائی کے دوران محمد ندیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر وہاڑی کورقم رشوت مبلغ 15000روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے کرنسی برآمد کر کے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لی گئی۔