ملتان ( سٹاف رپورٹر ) قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی ملک سے فرار کی کوشش ایف آئی اے نے ناکام بنادی گرفتار کرکے حوالہ پولیس کردیا ۔ ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-326 دبئی کیلئے یڈول تھی کہ ایف آئی اے امیگرین سٹاف نے دوران جانچ پڑتال ایک شخص کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا جس کی شناخت امان اللہ سے ہوئی جو کراچی کا رہائشی تھا گرفتار شخص کیخلاف تھانہ شاہ صدر دین ڈی جی خان میں مقدمہ نمبر 176/26 بجرم 302/109/311/34درج تھا جس کو ایف آئی اے کارروائی کے بعد ڈی جی خان پولیس کے حوالے کردیا۔